جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

گم ہوجانے والے ائیر پوڈز کو ڈھونڈنے کا حل جاپان نے نکال لیا

10 نومبر, 2020 14:34

جاپان میں لوگوں کے ائیر پوڈز گمنا اب ایک مسئلہ بن چکا ہے، رپورٹ کے مطابق رواں سال جولائی سے ستمبر کے دوران ٹوکیو میں تقریباً 78 اسٹیشنز سے ائیرپوڈز گم ہوجانے کے 850 کے قریب کیسز رپورٹ ہوئے۔

اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے ایسٹ جاپان ریلوے اور جے آر ایسٹ نے ٹیکنالوجی کمپنی پیناسونک کے ساتھ ہاتھ ملایا ہے اور ایک ویکیوم کی طرح ڈیوائس تیار کی ہے جو ائیرپوڈز ڈھونڈنے کے لیے استعمال کی جائے گی۔

یہ ڈیوائس ابھی آزمائشی مراحل میں ہے جسے ایک اسٹیشن پر ٹیسٹ بھی کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چینی کمپنی ون پلس کا کم قیمت میں ایئر بڈز متعارف کرنے کا اعلان

اسٹیشنز کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ عام طور پر ٹرین سے ائیرپوڈز اٹھانے کے لیے گریبر ٹول کا استعمال کرتے ہیں اور اس گریبر ٹول سے ایپل کی ائیرپوڈز پکڑنا بہت مشکل ہوتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top