جمعہ، 3-مئی،2024
( 23 شوال 1445 )
جمعہ، 3-مئی،2024

EN

ایرانی فوجی تنصیبات پر اسرائیل کا حملہ ناکام، تین کوآرڈ کاپٹر فضا میں مار گرا دیے

19 اپریل, 2024 14:51

اسرائیل فضائیہ کی جانب سے ایران کی فوجی تنصیبات پر حملہ کیا گیا جسے ایران نے ناکام بنا دیا ہے۔

ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے جمعے کے روز اعلان کیا ہے کہ اصفہان شہر میں اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں ایرانی جوہری تنصیبات کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا جوہری تنصیبات مکمل طور پر محفوظہیں جب کہ ایک امریکی اہلکار نے ’سی این این‘ کو بتایا کہ اسرائیل نے ایران کے اندر حملہ کیا لیکن جوہری مراکز کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے بتایا کہ ان تنصیبات میں پیش آنے والے واقعے کے بارے میں کچھ غیرملکی میڈیا میں شائع ہونے والی معلومات غلط ہیں۔

قبل ازیں ایرانی العالم ٹی وی نے اطلاع دی ہے کہ تبریز میں دھماکوں کی آوازیں فضائی دفاعی ذرائع کی وجہ سے آئیں اور شہر میں زمین پر کوئی دھماکہ نہیں ہوا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق میزائل ڈیفنس سسٹم نے اصفہان میں اسرائیل کے تین چھوٹے کوآرڈ کوپٹرفضا میں ہی مار گرائے، البتہ زمین پہ کسی بھی حملہ کے آثار نہیں ہیں۔

ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق اصفہان میں جوہری مرکز مکمل طور پر محفوظ اور شہری زندگی معمول کے مطابق ہے، کئی شہروں میں دفاعی نظام فعال ہونے کی وجہ سے دھماکے سنے گئے۔

تہران، اصفہان اور شیراز ائرپورٹس سے کئی پروازیں منسوخ کردی گئیں جب کہ ایرانی حکومتی ذرائع نے بیرونی حملے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ داخلی طور پر کیا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top