جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بواسیر کا گھریلو علا ج اور احتیاط

28 اپریل, 2022 16:00

بواسیر یعنی پائلز کی بیماری انتہائی تکلیف دہ ہوتی ہے۔اس کی تکلیف بڑی آنت کے دہانے پر نسوں کی سوجن کی وجہ سے ہوتی ہے۔ درد،سوزش اور خون آنا اس کی عام علامات ہیں ۔ بواسیر کی تکلیف آنت کے اندر اور باہر دونوں جگہ ہو سکتی ہے۔

 

بواسیر کی شکایت عام ہے جو چند ہفتوں میں خود ہی ختم ہو جاتی ہے یا پھر اگر یہ شدت پکڑ جائے تو بات آپریشن تک جاسکتی ہے۔یہ تکلیف بالکل ختم ہوجاتی ہے یا پھربہت زیادہ بھی ہوسکتی ہے ۔ گھریلو ٹوٹکوں سے بواسیر کی تکلیف کو کافی حد تک کم کیا جاسکتا ہے۔

 

اس بارے میں پڑھیں  : اگر آپریشن کے ذریعے ڈلیوری ہو تو  !

گرم پانی میں بیٹھنا :

باتھ ٹب میں گرم پانی ڈال کر بیٹھیں اس میں چاہے تو ایپسم سالٹ بھی ملا لیں۔رفع حاجت کے بعد 20منٹ کے لئے گرم پانی میں بیٹھنے سے کافی سکون حاصل ہوتا ہے اور اس میں ایپسم سالٹ ملانے سے درد میں بھی کمی آئے گی۔

 

ایلو ویرا کی جیل کا استعمال:

ایلو ویرا میں اینٹی انفلیمیٹری خصوصیات موجود ہیں جو سوزش کو کم کرتی ہیں ۔بواسیر کے لئے ایلو ویرا کے پتے سے نکالا گیاخالص جیل استعمال کرنا چاہئے۔کچھ لوگوں کوایلوویرا سے الرجی بھی ہوتی ہے خاص طور پر جنھیں لہسن اور پیاز سے الرجی ہو ۔ایسے لوگوں کو پہلے اسے ہاتھ پرلگا کر دیکھنا چاہئے کہ اس سے کسی قسم کی الرجی تو نہیں اس کے بعد اسے بواسیر کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ٹوائلٹ پیپر کی جگہ وائپس کا استعمال:

رفع حاجت کے بعد ٹوائلٹ پیپر کا استعمال بواسیر کی تکلیف کو بڑھا سکتا ہے۔اس لئے بہتر ہوگا کہ اس کی جگہ وائپس کا استعمال کیا جائے ۔اس طرح بغیر تکلیف کے آسانی کے ساتھ صفائی ہوگی۔اس بات کا خیال رکھیں کہ یہ وائپس الکوحل والے اور خوشبو دارنہ ہوں کیونکہ اس سے تکلیف میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

 

اس بارے میں جانئے  : سلاجیت کے پوشیدہ فوائد 

 

قبض کو ختم کرنا سب سے ضروری ہے :

ایسی غذا کھائیںجس سے پاخانہ کھل کر اور آسانی کے ساتھ ہو ۔اس کے لئے فائبر والی غذائیں ،پھل اور سبزیاں کھائیں ۔ایسی غذائیں کھانے سے گریز کریں جو قبض کو بڑھاتی ہیں ۔

 

برف کا استعمال:

سوجن کو ختم کرنے کیلئے 15 منٹ تک برف سے سکائی کریں۔بہت زیادہ بڑھی ہوئی بواسیر کے لئے یہ بہت کارآمد علاج ہے۔برف کو ہمیشہ کپڑے میں لپیٹ کر سکائی کریں اور برف کو براہ راست جلد پر نہ لگائیں ۔

 

ڈھیلے ڈھالےکپڑے پہنیں:

چست اورریشمی کپڑے پہننے کے بجائے ڈھیلے کاٹن کے کپڑے خاص کر کاٹن کا زیر جامہ پہنیں ۔ اس سے جلد صاف اور خشک رہے گی اور مرض جلدی ٹھیک ہوگا ۔

 

بواسیر سے بچاؤ کیسے ممکن ہے :

 

طرز زندگی اور غذامیں تبدیلی بواسیر سے بچائو سب سے آسان طریقہ ہے۔

٭جسمانی طور پر ایکٹو رہنے اور صحت بخش غذا کھانے کی عادت ڈالیں اور ہر حال میں قبض سے بچے۔

٭زیادہ فائبر والی غذائیں کھائیں ،خاص طور پر پھل اور سبزیوں کا استعمال کریں۔

٭زیادہ پانی پیئیں تاکہ آپ کا نظام ہضم تیز ہو اورقبض سے بھی بچیں رہیں ۔

٭بہت دیرتک بیٹھنے سے گریزکرنے اور روزانہ ورزش کرنے سے بواسیر سے کافی حد تک بچا جاسکتا ہے۔

٭بواسیر سے بچنے کا سب سے کارآمد طریقہ یہ ہے کہ آپ کو جب بھی واش روم جانے کی ضرورت ہو تو فوری طور پرجائیں،کیونکہ زیادہ دیر روکنے سے آنتیں پاخانے کا پانی جذب کر کے اسے سخت بنادیتی ہیں اس طرح پاخانہ کرتے ہوئے تکلیف ہوتی ہے۔

 

نوٹ :  اس متعلق اپنے معالج سے مشورہ ضرور لیجئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top