جمعہ، 3-مئی،2024
( 24 شوال 1445 )
جمعہ، 3-مئی،2024

EN

حکومت سازی کی خبریں،اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

21 فروری, 2024 11:51

 

وفاق میں حکومت سازی پر اتفاق کی خبروں پر اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان نظر آ رہا ہے۔

کاروبار کے آغاز پر 1 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 61 ہزار 500 پوائنٹس سے اوپر چلا گیا۔

اس وقت 100 انڈیکس 912 پوائنٹس کے اضافے سے 61 ہزار 376 کی سطح پر آ گیا۔

گزشتہ روز انڈیکس 60 ہزار 464 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب کاروبارکے آغازمیں انٹر بینک میں امریکی ڈالر معمولی سستا ہوا ہے۔

انٹربینک میں ڈالر 5 پیسے کی کمی کے ساتھ 279 روپے 70 پیسے پر فروخت ہونے لگا۔

گزشتہ روز کاروبارکے اختتام پر انٹر بینک میں ڈلر 279 روپے 75 پیسے کا تھا۔

یہ پڑھیں : روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا، اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top