جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

گوگل کا تصاویر کی مفت اسٹوریج ختم کرنے کا اعلان

13 نومبر, 2020 14:25

کیلفورنیا: گوگل نے آئندہ سال سے تصاویر کی مفت اسٹوریج ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

ٹیکنالوجی کمپنی کے جاری کردہ پیغام کے مطابق یکم جون 2021 کے بعد سے گوگل فوٹو اور ویڈیوز کی 15 گیگا بائٹس (جی بی) سے زائد اسٹوریج کی فری سروس ختم کررہا ہے۔

15 جی بی کی اسٹوریج کسی بھی گوگل اکاؤنٹ کو فراہم کی جاتی ہے جب کہ اضافی اسٹوریج کے لیے صارف کو ادائیگی کرنا ہوگی۔

خیال رہے کہ گوگل ڈرائیو اور جی میل میں اضافی اسٹوریج کے لیے پہلے ہی یہ تبدیلیاں ہوچکی ہیں۔

کمپنی کے مطابق یکم جون سے پہلے اپ لوڈ کی گئی ہائی کوالٹی کی تصاویر اور ویڈیوز 15 جی بی کی مفت اسٹوریج میں شامل نہیں کی جائے گی۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ یکم جون سے پہلے اسٹوریج میں موجود تصاویر اور ویڈیوز برقرار رہیں گی اور انہیں 15 جی بی کی مفت اسٹوریج میں شامل تصورنہیں کیا جائے گا تاہم یکم جون کے بعد سے 15 جی بی کی اسپیس پوری ہوتے ہی گوگل فوٹو کے لیے چارج کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: معروف ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کا صارفین کیلئے بہترین فیچر

گوگل فوٹو کے وی پی بن یائر نے بیان میں کہا ہے کہ کوئی بھی صارف گوگل فوٹو کی سیٹنگ میں جا کر بیک اپ کی کوالٹی چیک اور اسے سنک بھی کرسکتا ہے۔

گوگل کے Pixel اسمارٹ فون استعمال کرنے والے صارفین فوٹو اسٹوریج سے متعلق کی گئی اس تبدیلی سے مستثنی ہوں گے اور آئندہ برس جون کے بعد بھی کسی حد کے بغیر ہائی کوالٹی تصاویر اپ لوڈ کرسکتے ہیں۔

گوگل کا کہنا ہے کہ صارفین کو گوگل فوٹوز کی بہتر معیار فراہم کرنے کے لیے تبدیلیاں لائی جارہی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top