جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

آئی ایم ایف کی غلامی سے راتوں رات نکلنا آسان نہیں : وزیر قانون

03 جون, 2022 14:58

اسلام آباد : اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ سب کو معلوم ہے کہ قرضوں کے معاملات سالوں سے چل رہے ہیں، آئی ایم ایف کی غلامی سے راتوں رات نکلنا آسان نہیں۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کسی ایک جماعت نہیں بلکہ پورے پاکستان کا مسئلہ ہے۔ آئی ایم ایف کی غلامی سے راتوں رات نکلنا آسان نہیں ہے۔ ہم نے مل کر ملک کو ٹھیک کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ پچھلی حکومت کے غلط معاہدوں کا نتیجہ ہے : امیر مقام

انہوں نے کہا کہ سب کو معلوم ہے کہ قرضوں کے معاملات سالوں سے چل رہے ہیں۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ آپ کس حد تک چھوڑ کر گئے یہ ڈھکی چھپی بات نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 112 ارب روپے ماہانہ پیٹرول پر سبسڈی دیں گے تو اس کا حساب کس نے دینا ہے؟ غریبوں کو مہنگائی سے بچانے کیلئے ٹارگٹڈ سبسڈی دیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top