مقبول خبریں
سوتیلی بیٹی سے جنسی ہراسگی، پی ٹی آئی رہنماء لیلیٰ پروین کا سابق شوہر گرفتار
کراچی : پولیس نے پی ٹی آئی رہنماء لیلیٰ پروین کی شکایت پر ان کے سابق شوہر کو گرفتار کرلیا۔
ساؤتھ ویمن پولیس نے توحید کمرشل میں کارروائی کے دوران پی ٹی آئی رہنماء لیلیٰ پروین کے سابق شوہر علی حسنین سرگانہ کو گرفتار کرکے ویمن پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا ہے۔ ملزم پر سوتیلی بیٹی کو جنسی ہراساں کرنے کا الزام ہے۔
یہ بھی پڑھیں : منڈی بہاءالدین میں بچی سے جنسی زیادتی، ملزم گرفتار
لیلیٰ پروین نے الزام لگایا ہے کہ ملزم میری بیٹی کو جنسی ہراساں کرتا تھا۔ ملزم اسلحہ دکھا کر جان سے مارنے کی دھمکی بھی دیتا تھا۔ میرے سابق شوہر پر جنسی ہراساں کرنے کے کئی مقامات درج ہیں۔
پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے بعد تفتیش کا آغاز کردیا۔