جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پی ڈی ایم کی دوسری قسط میں ہزیمت ڈکیت گینگ کا مقدر بنے گی : فردوس عاشق

05 جولائی, 2021 11:50

لاہور : فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کی دوسری قسط میں پہلے سے زیادہ ہزیمت ڈکیت گینگ کا مقدر بنے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ دربدر بھٹکتی ٹوٹی پھوٹی پی ڈی ایم گھسے پٹے بیانیے کے ساتھ پھر سے پتلی تماشا کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے مسترد شدہ کردار اپنی دم توڑتی انتشارانہ سیاست سے خود خوفزدہ ہیں۔ پٹے ہوئے کرداروں پر مبنی راہزنوں کی کہانی اب مزید نہ چلے گی۔ فلاپ پی ڈی ایم فلم کو اسکرینز پر زندہ رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فردوس شمیم نقوی کا سندھ اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان

ان کا کہنا تھا کہ فسادی مولانا کی قیادت میں عبرتناک رسوائی سے کرپٹ ٹولے نے کچھ نہ سیکھا۔ دوسری قسط میں پہلے سے زیادہ ہزیمت ڈکیت گینگ کا مقدر بنے گی۔

فردوس عاشق نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور اے این پی سمندر برد ہوتی پی ڈی ایم کشتی سے چھلانگ لگا چکی۔ اقتدار کا حلوہ فضل الرحمن، شوباز شریف اور پی ڈی ایم چمچوں کو میسر نہ ہوگا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top