مقبول خبریں
پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 54 افراد کا انتقال، 3 ہزار سے زائد کیسز
اسلام آباد : کورونا وائرس کے شکار تیزی سے جاری ہیں، وباء نے ملک بھر سے مزید 54 زندگیوں کے چراغ بجھادیئے۔
ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران میں کورونا وائرس کے کیئے گئے ٹیسٹ کے نتیجوں میں مزید 3 ہزار 113 افراد بیماری کی تشخیص ہوگئی ہے۔ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 89 ہزار 311 ہوگئی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں مہلک وباء نے مزید 54 افراد سے زندگی چھین لی، جس نے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد کو 7 ہزار 897 تک پہنچا دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بلوچستان میں کورونا وائرس کے 66 نئے شکار
اس دوران ایک ہزار 489 افراد نے وائرس کو شکست دے کر صحت یابی حاصل کرلی۔ ملک بھر میں اب تک کورونا کے 3 لاکھ 35 ہزار 881 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ کورونا ایکٹیو کیسز کی تعداد 45 ہزار 533 ہوگئی ہے۔
اب تک کورونا وائرس نے سندھ ایک لاکھ 68 ہزار 783، پنجاب کے ایک لاکھ 17 ہزار 160، خیبر پختونخوا کے 46 ہزار 281، بلوچستان کے 17 ہزار 8، اسلام آباد کے 28 ہزار 980 اور گلگت بلتستان کے 4 ہزار 598 افراد کو متاثر کیا ہے۔