جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

مسینجر میں موجود چیٹ اب خود ختم ہوجائیں گی، ‘وینش موڈ’ نامی فیچر متعارف

14 نومبر, 2020 14:56

سان فرانسسکو: فیس بک نے اپنے صارفین کے لیے زبردست ‘ وینش موڈ ‘ نامی فیچر متعارف کرادیا۔

سماجی رابطے کے سب سے مقبول پلیٹ فارم فیس بک کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ موبائل فون پر مسینجر ایپ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے ’وینش موڈ‘ کی سہولت متعارف کرائی گئی ہے۔

اس فیچر کے بعد صارف کے مسینجر میں موجود چیٹ، تصاویر یا ویڈیوز خود بہ خود غائب یا ختم ہوجائیں گی۔

کمپنی ترجمان کے مطابق صارف کو سہولت ہوگی کہ وہ فیچر ان ایبل کرے جس کے بعد وہ دوستوں یا کسی بھی صارف کی جانب سے موصول ہونے والے پیغام ، تصویر یا اسٹیکر کو ایک بار دیکھ لے گا تو پھر وہ غائب ہوجائے گا۔

فیچر جب کھل جائے تو اُس کے بعد آپ جب ایک بار چیٹ بند کر کے دوبارہ کھولیں گے تو تمام میسجز اور دیگر بھیجی جانے والی چیزیں خود بہ خود غائب ہوجائیں گی۔

علاوہ ازیں اگر بھیجے ہوئے پیغام ، تصویر یا ویڈیو کا کوئی دوست اسکرین شاٹ لے گا تو پیغام بھیجنے والے کو نوٹیفکیشن کے ذریعے آگاہ کردیا جائے گا۔

کمپنی کی جانب سے یہ فیچر فی الوقت امریکا کے صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے، آزمائش کی کامیابی کے بعد اسے مرحلہ وار دیگر ممالک کے صارفین کے لیے بھی متعارف کرایا جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top