جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بلی کی آواز کا ترجمہ کرنے والی ایپ تیار

20 نومبر, 2020 14:23

ایمازون کے سابق انجینئر نے ایک ایسی ایپ تیار کی ہے جو بلی کی آواز کا ترجمہ کرتی ہے۔

اس ایپ کا نام ‘میوٹاک’ ہے جب کہ ایپ بنانے والے انجینئر کا کہنا ہے کہ یہ ابھی آزمائشی مراحل میں ہے جو کہ پالتو بلی اور اس کے مالک کے لیے بہت معاون ثابت ہوگی۔

تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ بلی جب میاؤں میاؤں کرتی ہے تو اس کے تقریباً 9 مختلف ارادے ہوتے ہیں اور وہ ان ارادوں کے اظہار کے لیے مختلف طریقوں سے میاؤں میاؤں کی آواز نکالتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: سگریٹ پینے والے ہوجائیں ہوشیار، اسموک فری ایپ متعارف

تحقیق کے مطابق ان 9 ارادوں میں ‘میں بھوکی ہوں’، ‘مجھے تکلیف ہو رہی ہے’ وغیرہ شامل ہیں۔

اس ایپ کو ایپل اور اینڈرائیڈ دونوں صارفین پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں اور یپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد مالک کو ایپ کے ذریعے بلی کی آواز کو ریکارڈ کرنا ہوگا اور پھر یہ ایپ بلی کی آواز کا ترجمہ کرے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top