جمعرات، 2-مئی،2024
( 23 شوال 1445 )
جمعرات، 2-مئی،2024

EN

گداگروں میں علاقائی حدود کا تنازع، بھکاری خاتون عدالت پہنچ گئی

19 اپریل, 2024 15:15

پولیس اور خواجہ سراؤں کے بعد گداگروں میں علاقائی حدود کا تنازع عدالت پہنچ گیا۔

کراچی میں بھکاری خاتون مقدمہ درج کرانے کے لیے سٹی کورٹ پہنچ گئی، پولیس رپورٹ کے مطابق فریقین میں علاقائی حدود کا جھگڑا ہے۔

عدالت کے مطابق درخواست گزار نے دعویٰ کیا کہ بلدیہ سعید آباد میں پانچ ملزمان نے اسلحے کے زور پر ہراساں کیا۔

عدالت کا کہنا تھا کہ قانونی طور پر گداگری کیلئے جگہ کا دعویٰ نہیں کیا جاسکتا، امید ہے کسی دن کوئی ایسا حل مل جائے جس سے کسی کو روٹی کے لیے جھگڑنا نہ پڑے۔

درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ سعیدآباد تھانے کی حدود میں ایک ایریا میرے پاس ہے جہاں دوسرے گداگر قبضہ کرنا چاہتے ہیں جب کہ وہ وہاں آکر مجھے ہراساں کرتے اور دھمکیاں دیتے ہیں۔

پولیس نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ یہ کوئی زمین یا ملکیت پر قبضے کا تنازع نہیں گداگروں کے دو گروپوں میں حد بندیوں کا معاملہ ہے جو کہ غیر قانونی ہے۔

عدالت نے پولیس رپورٹ کی بندیاد پر گداگروں کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی زمین یا ملکیت کا تنازع نہیں اور شہر کی فٹ پاتھ گداگروں کی بھی نہیں جس پر شنوائی کی جائے۔

عدالت نے کہا کہ یہ معاملہ دکھاتا ہے کیسے معاشرتی مسائل قانونی اور انتظامی چیلنجز کی شکل اختیار کر سکتے ہیں۔

سٹی کورٹ نے کہا کہ گداگروں کے درمیان حد بندیوں کا تنازع ایک غیر معمولی مسئلہ ہے جسے عدالت نے زمین یا ملکیت کے قانونی دعویٰ کے طور پر دیکھنے سے انکار  کیا۔

عدالتی بیان میں کہا گیا کہ فٹ پاتھ عوامی جگہ ہوتی ہے اور اس پر کسی ایک گروہ کا حق نہیں بنتا، اس فیصلے سے یہ واضح ہوتا ہے قانونی نظام معاشرتی عمل کو ریگولیٹ کرنے کی کوشش میں محدودیت کا شکار ہو سکتا ہے، خاص طور پر جب یہ تقاضے غیر روایتی اور غیر متوقع ہوں۔

فیصلے میں کہا گیا کہ اس طرح کے معاملات میں انتظامیہ کو مزید مداخلت کرنے کی ضرورت پیش آ سکتی ہے تاکہ معاشرتی اور اقتصادی مسائل کا بہتر حل تلاش کیا جا سکے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top