پیر، 20-مئی،2024
( 12 ذوالقعدہ 1445 )
پیر، 20-مئی،2024

EN

روبوٹ کے بعد اب انسانی زبان جیسی “الیکٹرانک زبان” ایجاد

11 جنوری, 2024 13:50

انسانوں کی طرح دیکھنے والے روبوٹ کے بعد جنوبی کوریا کے سائنس دانوں نے انسانوں کی زبان کے جیسی ایک الیکٹرانک زبان ایجاد کرلی ہے جو ذائقے کو بھی محسوس کرسکے گی۔

غیرملکی رپورٹس کے مطابق تحقیق اور طبی ایجادات کی دنیا میں جنوبی کورین سائنسدانوں نے نئی پیش رفت کی ہے، جس میں انہوں نے انسانی زبان جیسی ایک الیکٹرانک زبان تیار کی ہے جو انسانی ذائقے کے احساس کی طرح کام کر سکتی ہے۔

کورین سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ جدید الیکٹرانک زبان کھانے، مشروبات، اور دواسازی جیسے مختلف شعبوں میں امکانات کے ایک نئے جدید سلسلے کا پیشِ خیمہ ثابت ہوسکتی ہے جو۔
انہوں نے کہا یہ زبان بنیادی طور پر ذائقہ محسوس کرنے والا ایک مصنوعی سینسر ہےاس کو مختلف ذائقوں کی شناخت اور ان کی خصوصیات کا درست اندازہ لگانے کے لیے تیار گیا ہے۔

دراصل یہ مصنوعی زبان دراصل ذائقہ محسوس کرنے والی انسانی زبان کی طرح ہی کام کرتی ہے، یہ سینسر کیمیائی معلومات کو برقی سگنلز میں تبدیل کرتا ہے اور حاصل شدہ معلومات پر ایک عصبی نیٹ ورک کے ذریعے کارروائی کی جاتی ہے، جس سے سسٹم مختلف ذائقوں کی نشاندہی کرسکتا ہے۔

یہ پڑھیں:کونسی مشہورایپس اسمارٹ فون کی بیٹری تیزی سے ختم کرتی ہیں؟

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top