جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کورنگی مہران ٹاؤن میں فیکٹری میں لگی آگ بے قابو، 15 افراد جاں بحق

27 اگست, 2021 14:08

کراچی: کورنگی مہران ٹاؤن میں فیکٹری میں لگی آگ بے قابو ہوگئی جس کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق تیسرے درجے کی آگ سے جھلس کر 5 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، ہلاکتیں فیکٹری میں دھواں بھرنے سے ہوئیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سانحہ بلدیہ فیکٹری : لگتا ہے بڑی مچھلیوں کو تحفظ دیا جا رہا ہے : سندھ ہائی کورٹ

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ سے جھلس کر 2 ایدھی رضا کار بھی زخمی ہوگئے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ جاں بحق افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعے میں جاں بحق ایک ہی خاندان کے 4 افراد سمیت 5 میتوں کی شناخت ہوگئی ہے۔ ایک ہی خاندان کے افراد میں چچا، بہنوئی اور 2 سگے بھائی شامل تھے۔

حکام کے مطابق سگے بھائیوں میں فرمان اور فرحان کی لاشیں جناح اسپتال میں موجود ہیں، جبکہ دھواں بھرنے سے ریسکیو اہلکاروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top