جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بھارتی حکومت نے ٹک ٹاک سمیت 59 ایپلیکشنز پر پابندی عائد کردی

30 جون, 2020 14:12

نئی دہلی : بھارت نے چین کے ساتھ لداخ کے مقام پر ہونے والی جھڑپ کے بعد ٹک ٹاک سمیت 59 ایپلیکشنز پر پابندی عائد کردی ہے جو اب تک کا سب سے بڑا اقدام قرار دیا جارہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی حکومت کی جانب سے دیئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملکی خود مختاری، سالمیت اور دفاع کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 130 کروڑ بھارتیوں کے ذاتی نوعیت کے ڈیٹا کی حفاظت کے لیے یہ اقدام کیا گیا ہے۔

بھارتی حکومت نے ان چینی ایپس پر پابندی لگاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقتدار اعلیٰ اور اس کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔

یہ پابندی ایک ایسے وقت میں لگائی گئی ہے جب انڈیا اور چین کے درمیان لداخ خطے میں رواں ماہ کے وسط میں ایک خونریز جھڑپ میں بیس بھارتی فوجی مارے گئے تھے۔

بھارت نے جن موبائل ایپس پر پابندی عائد کی ہے ان میں ٹک ٹاک، شیئراٹ، یوسی براوزر، کلیش آف کنگز، بیوٹی پلس، ویگو ویڈو، ڈی یو براوزر، لائکی، وڈ میٹ سمیت دیگر 59 ایپس شامل ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت اور چین کے فوجیوں کے مابین15 جون کو ہونے والے تصادم میں 20 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے تھے، یہ 45سال کے دوران دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان سب سے خونریز جھڑپ تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top