جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

حیدرآباد : آگ لگنے سے ماں اور چار بیٹیاں جھلس کر جاں بحق

09 مارچ, 2020 10:38

حیدرآباد : فلیٹ میں آگ لگنے سے ماں اور چار بیٹیاں جھلس کر جاں بحق ہوگئیں۔ پولیس نے جاں بحق خاتون کے شوہر کو حراست میں لے کر واقعے کی تفتیش شروع کردی۔

حیدرآباد کے سائٹ ایریا میں آگ لگنے سے پانچ خواتین زندہ جل گئیں۔ لیبر اسکوائر میں جنت خاتون کے فلیٹ آگ نے اپنی لپیٹ میں لیا۔

گھر میں موجود جنت خاتون اور اس کی تین بیٹیاں صنم، عاصمہ اور ماہا جھلس کر جاں بحق جبکہ ایک بیٹی ریشم زخمی ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں : مسافر کوچ، ٹرین کی زد میں آگئی، المناک حادثے میں 19 افراد جاں بحق ہوگئے

زخمی خاتون نے بھی دوران علاج اسپتال میں دم توڑ دیا۔ ریشم کے شوہر رفیق ڈاڈا کا کہنا تھا کہ وہ رات کے وقت رکشہ چلاتا ہے، جس کی وجہ سے گھر میں موجود نہیں تھا۔

پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاشوں کو ورثاء کے حوالے کر دیا ہے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ فلیٹ میں آگ لگنے کی وجہ ذاتی تنازع بھی ہوسکتی ہے۔

پولیس نے تفتیش کیلئے جاں بحق ہوئے والی ریشم کے شوہر رفیق ڈاڈا کو حراست میں لے لیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top