جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بھارت کے لوگ مودی کے پاگل پن کو شکست دیں : فواد چوہدری

30 جنوری, 2020 10:13

اسلام آباد : فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مودی پاکستان کے خلاف بیانات سے مودی الیکشن نہیں جیت سکتے، بھارت کے لوگ مودی کے پاگل پن کو شکست دیں۔

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھارتی وزیراعظم مودی کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ انتخابات میں شکست دیکھ کر مودی نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی شروع کی۔

یہ بھی پڑھیں  : آلو، مٹر گاجر اور گندم بیچ کر خسارہ پورا نہیں کرسکتے، ٹیکنالوجی کی طرف آنا ہوگا : فواد چوہدری

انہوں نے کہا کہ کشمیر، شہریت کے قانون اور گرتی معیشت نے مودی کے اوسان خطا کر دیئے ہیں۔ ایسے بیانات سے مودی الیکشن نہیں جیت سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے لوگ مودی کے پاگل پن کو شکست دیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top