مقبول خبریں
آلودگی سے پاک، صاف پانی اب خریدنا نہیں پڑے گا
نیو یارک : صاف اور ہر قسم کی آلودگی سے پاک پانی اب خریدنا نہیں پڑے گا۔ شفاف پانی آپ خود گھر پر بنا سکتے ہیں۔ امریکی کمپنی نے مشین بنالی۔
امریکی کمپنی نے شمسی توانائی سے چلنے والی واٹر مشین تجارتی بنیادوں پر بنانا شروع کردی ہے۔ مشین کے ذریعے فضا میں موجود آبی بخارات کو جمع کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : نمکین پانی سے جراثیم ختم کرنے والا اسپرے
جس کو شمسی توانائی کے ذریعے آلودگی سے پاک اور شفاف بناکر پینے کے قابل بنایا جاسکے گا۔ پہلے مرحلے میں یہ مشین امریکا اور یورپ میں صارفین کو پیش کی جائے گی۔
مشین بنانے والوں کا کہنا ہے کہ دنیا کے ایسے ممالک جو پانی کی کمی کا شکار ہیں، وہاں یہ مشین انقلابی ثابت ہوسکتی ہے۔