جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

حمزہ شہباز مشکل میں پڑ گئے

10 اگست, 2018 12:55

نیب میں حمزہ شہباز شریف کی جائیداد کے حوالےسے  شکایت کی تصدیق کے لئے ڈپٹی کمشنر لیہ نے نیب کے خط کا جواب دے دیا  ہے جبکہ اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شہری کی درخواست پر نیب ملتان نے ڈپٹی کمشنر لیہ کو سابق وزیر اعلی پنجاب کے صاحبزادے حمزہ شہباز شریف سابق ممبر صوبائی اسمبلی قیصر خان مگسی اور سابق صوبائی وزیر احمد علی اولکھ کو تحصیل چوبارہ میں انگورا گوٹ فارم اور اس کے ملحقہ سرکاری اراضی الاٹ کئے جانے بارے شکایت کی تھی۔

جس کا ریکارڈ نیب نے ڈپٹی کمشنر لیہ سے طلب کیا تھا ڈپٹی کمشنر لیہ نے اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ سے ان اشخاص کو سرکاری اراضی الاٹ کئے جانے بارے تفصیلات مانگی تھی۔

اسسٹنٹ کمشنر لیہ نے مراسلہ نمبر 321 سی کے ذریعے ڈپٹی کمشنر کو جواب دے دیا ھے کہ تحصیل دار محال اور لینڈ ریونیو ریکارڈ کے مطابق ان اشخاص کو تحصیل چوبارہ میں کوئی سرکاری اراضی الاٹ نہیں کی گئی ھے مزید تحقیقات جاری ہیں

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top