جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سرکلر ریلوے کی بحالی و دیگر پر سپریم کورٹ کا روسٹر جاری

03 اگست, 2019 11:14

کراچی : سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے شہر سے متعلق کیسز پر روسٹر جاری کردیا۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے شہر کراچی میں سرکلر ریلوے کی بحالی، تجاوزات، پارکس پر قبضہ، کمرشل استعمال کے کیس پر روسٹر جاری کردیا ہے۔

جسٹس گلزار احمد پر مشتمل تین رکنی لارجر بینچ اداروں سے عملدرآمد رپورٹ وصول کریگا۔ بینچ میں جسٹس گلزار احمد، جسٹس فیصل عرب اور جسٹس سجاد علی شاہ شامل ہیں۔ درخواست کی سماعت منگل کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کی جائے گی۔

عدالت نے سماعت پر سیکریٹری ریلوے اور دیگر متعلقہ ادارو سے سرکلر ریلوے کی بحالی کے متعلق رپورٹ طلب کی ہے اور الہ دین پارک و راشد منہاس روڈ پر زیر تعمیر بلڈنگ کے مالکان کو بھی طلب کرلیا گیا۔

سپریم کورٹ نے چیف سیکریٹری کو لوکل گورنمنٹ کے اختیارات واپس لینے کے متعلق وضاحت، شہر میں تعمیر شدہ رینجرز اور پولیس کی چوکیوں سے متعلق ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ اور ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو شہر سے تمام غیر قانونی بلڈنگ گرانے کے متعلق عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی ہے

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top