جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پانی کے مسائل : وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی کے اسٹیک ہولڈرز کی بیٹھک لگا لی

05 جولائی, 2019 11:52

کراچی : کراچی میں پانی کے مسائل کے حل کے لیئے وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے تمام اسٹیک ہولڈرز کا اجلاس منعقد کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں کراچی کے مسائل پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو بلایا گیا ہے۔ اجلاس کا ایجنڈہ صرف کراچی کے مسائل اور ان کا حل رکھا گیا ہے۔

اجلاس میں پی ٹی آئی کے فردوس شمیم، ایم کیو ایم کے خواجہ اظہار، پی ایس پی کے مصطفی کمال اور ارشد وہرا، اے این پی کے شاہی سید، سنی تحریک کے سروت اعجاز قادری، جماعت اسلامی کے سیف الدین، جمعت علماء اسلام کے قاری عثمان، پی پی آئی کے ملک ایوب، پی ڈی پی کے بشارت مرزا، ایم ڈبلیو ایم کے علی حسن نقوی، ایم کیو ایم کے محمد حسین سمیت دیگر شریک ہوں گے۔

اجلاس سے افتتاحی کلمات ادا کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی کی ضرورت کا آدھا پانی 450 ایم جی ڈی موجود ہے۔ اگر آدھا پانی کا گلاس ہوگا تو اسکی تقسیم اس حساب سے ہوگی۔ آج ہم جب اٹھیں تو ان مسائل کا حل نکال کر اٹھیں۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ کی ہدایت پر واٹر بورڈ کی جانب سے پریزنٹیشن دی گئی۔

ایم ڈی واٹر بورڈ کی پریزنٹیشن کے مطابق شہر کے لیئے 406 ایم جی ڈی 44 فیصد پانی موجود ہے۔ لائن لاسز 27 فیصد ہے اور اس طرح کے پانی کے نقصانات ہمارے بھی ہیں۔

ہماری ایک دھابیجی پر پمپنگ، دوسری پپری پمپنگ اور کور اپ پمپنگ علاقوں میں ہے اور 7 فلٹر پلانٹس ہیں 75 کلومیٹر کے ڈبلیو ایس بی کی کینال ہے باتھ آئی لینڈ، شیرین جناح اور ضلع وسطی میں بہت کم پانی آتا ہے، جس کی وجہ یہ علاقے سسٹم کی ٹیل اینڈ ہیں۔

ہائیڈرینٹ 6 اضلاع کے ہیں ایک بلدیہ میں ہے، ایک اسڑیجک کونزیومر کیلئے ہے۔ ایک ایک ہائیڈرینٹ 18 گھنٹے چلتا ہے۔ 20 فیصد ٹینکرز ڈی ایچ اے کے علاقوں میں فروخت ہوتے ہیں۔ ہائیڈرینٹ کل 3.1 فیصد پانی لیتے ہیں اولڈ ایریا میں پرانی لائن ہیں جس کی وجہ سے لیکیج ہے۔

کچھ علاقوں میں واٹر بورڈ اور سیوریج لائن پر تجاوزات بھی ہو چکے ہیں۔ کچھ غیرقانونی ہائیڈرینٹ ہیں جو گھروں کے اندر لائن توڑ کر پانی چوری کرتے ہیں۔ ضلع وسطی میں 3 لاکھ گیلن پانی ڈی سی ویسٹ عوامی ٹنکی کے ذریعے اور مساجد میں تقسیم کرتا ہے۔ اب مفت ٹینکر بلکل بند کر دیئے گئے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top