مقبول خبریں
کراچی میں بارش، موسم خوشگوار ہوگیا
کراچی : شہر قائد پر بادل آخر مہرباں ہو ہی گئے، کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہا۔
شدید گرمی کے ستائے لوگوں کے مرجھائے چہرے کھل اٹھے۔ کراچی میں ہلکی اور تیز بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔
صدر، کلفٹن، ڈیفینس،اخترکالونی، قیوم آباد، کورنگی، محمود آباد، گلستان جوہر، گلشن قبال، لیاقت آباد، ناظم آباد اور دیگرعلاقوں میں رات بھر ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری رہا۔
ہلکی بوندا باندی کے بعد شہر کے بیشتر علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔ بارش کی بوندوں سے روٹھی ہوئی بجلی کئی علاقوں میں تاحال بحال نہ ہوسکی۔
کے الیکٹرک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مختلف علاقوں میں بجلی کی بحالی کا کام جاری ہے۔ شہری کہتے ہیں کہ شہر بھر میں کیبل نیٹ ورک بچھانے کے بعد بھی لائیٹ کا چلا جانا کے الیکٹرک کی نااہلی ہے۔