جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

حکوت کے پاس بھوت ہے تو کھانا بھیجیں، ورنہ لوگ بھوت بنا دیں گے : خورشید شاہ

04 جولائی, 2019 13:17

سکھر: خورشید شاہ نے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ کی گرفتاری اچھا پیغام نہیں، لوگ جب بجلی گیس کے بل بھر کر راشن خریدنے جائیں گے تو ان کی چیخیں نکل جائیں گی، سب سیاستدانوں کو جیل میں ڈال دیں خدارا عوام پر رحم کریں.

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء خورشید شاہ نے سکھر میں ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے حکومت پر خوب تنقید کی، انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان نے ایسا نیریٹیو بنایا ہے کہ اس کو کوئی کچھ نہیں کہہ پا رہا ہے۔ رانا ثنا اللہ کی گرفتاری اچھا پیغام نہیں ہے، عمران خان کا نظریہ رانا ثنا کی گرفتاری سے چکنا چور ہوگیا ہے.

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی سونامی اچھا شگن نہیں ہے. ملک کی ستر سالا تاریخ میں اس طرح معشیت تباہ نہیں ہوئی ہے جس طرح اس حکومت میں ہوئی ہے. ڈالر نواز شریف کی حکومت میں 114 روپے تھا. آج روز بروز ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہورہا ہے.

خورشید شاہ نے کہا کہ اس مہینے لوگ جب بجلی گیس کے بل بھر کر راشن خریدنے جائیں گے تو ان کی چیخیں نکل جائیں گی. ان لوگوں نے عوام سے ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا. مگر افسوس اب تک کچھ نہیں کیا. لاکھوں لوگ بیروزگار ہوگئے ہیں. ڈر ہے لوگ راستوں پر آکر ناخوشگوار کام نہ کر بیٹھیں.

پیپلزپارٹی کے رہنماء کا کہنا تھا کہ جب یہ پارلیمنٹ میں تھے سب کچھ ان کے سامنے تھا. یہ ملکی معاشی حالات سے واقف تھے مگر عوام سے جھوٹ بولتے رہے. آپ سب سیاستدانوں کو جیل میں ڈال دیں خدارا عوام پر رحم کریں.

این آر او پر عمران خان کے بیان پر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہم نے بار بار کہا ہے کہ ہمیں این آر او نہیں چاہئے. عمران خان ٹی وی پر آکر بتائے کہ کون سے بادشاہ نے این آر او کی بات کی ہے. حکومت کی پوری کوشش ہے کہ مخالفین کو دبایا جائے۔ عوام اور ہر سیاسی ورکر سے درخواست کروں گا کہ اپنی گاڑیوں کی ٹھیک سے تلاشی لے کر نکلیں.

انہوں نے کہا کہ جادو سے حکومت چلا رہے ہیں۔ اس لیئے سب کو بھوت کر دیا ہے، اگر ان کے پاس بھوت ہے تو ہر گھر میں بھوت کے ذریعے کھانا بھیجیں، ورنہ لوگ ان کو بھوت بنا دیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top