جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

قطب رند کے بیہمانہ قتل کے خلاف مظاہرہ

10 اگست, 2018 13:36

لاہور یونیورسٹی میں جیکب آباد سے تعلق رکھنے والے آرٹس کے طالب علم کے قتل کے خلاف سول سوسائٹی ،سیاسی سماجی تنظیموں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

احتجاجی مظاہرہ شہید اللہ بخش پارک سے پریس کلب تک کیا گیا جس کی قیادت مقتول کے چچا گل بیگ رند ،حاجی غلام نبی رند ،جان اوڈھانواور دیگر نے کی۔

مظاہرے میں جیکب آباد اور بلوچستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والےمصوروں ، سول سوسائٹی اور سیاسی سماجی تنظیموں کے کارکنان نے شرکت کی۔

شرکاء نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ اٹھا ئے ہوئے پنجاب پولیس کے خلاف نعرے بازی کی ۔

اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ17جنوری 2018کوجیکب آباد سے تعلق رکھنے والے اور لاہور کالج آف آرٹس کے طالب علم قطب رند کا لاہور میں بہیمانے قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔

انہوں نے لاہور پولیس پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ لاہور پولیس مقتول کے لواحقین کے زخموں پر مرحم رکھنے کے بجائے نمک چھڑک رہی ہے، چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر جے آئی ٹی تشکیل دیکر حقیقی ملزمان کی گرفتارکیا جائے

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top