جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ایک ڈیوائس میں بیک وقت کئی واٹس ایپ اکاؤنٹس کو استعمال کرنا اب ممکن

04 ستمبر, 2023 13:48

مشہور زمانے اپلیکیشن واٹس ایپ کی جانب سے ایک ہی ڈیوائس میں کئی اکاؤنٹس استعمال کرنے کا فیچر آخرکار صارفین کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔

واٹس اپ کے صارفین اب تک ایک ڈیوائس میں صرف ایک واٹس ایپ اکاؤنٹ استعمال کر سکتے تھے کیونکہ واٹس ایپ میں ملٹی اکاؤنٹ سپورٹ موجود نہیں تھی۔

ابھی ایک فون میں 2 واٹس ایپ اکاؤنٹ استعمال کرنے کے لیے ایپ کی سیکنڈری کاپی بنانا پڑتی ہے جوکے مشکل کام تھا۔

گزشتہ ماہ کمپنی کی جانب سے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے بیٹا (beta) ورژن میں ملٹی اکاؤنٹ سپورٹ فیچر متعارف کرانے کا عندیہ دیا گیا تھا۔

WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے نئے بیٹا ورژن میں محدود صارفین کے لیے اس فیچر کو نئے یوزر انٹرفیس کے ساتھ متعارف کرا دیا گیا ہے۔

 

فیچر اس طرح کام کرے گا / فوٹو بشکریہ WABetaInfo

 

یہ نیا فیچر واٹس ایپ کو کافی حد تک میٹا کی میسنجر ایپ جیسا بنا دے گا،اس فیچر کے ذریعے صارفین ایک ہی فون میں کئی واٹس ایپ اکاؤنٹس پر لاگ ان ہو سکیں گے۔

اس فیچر کے ذریعے صارفین واٹس ایپ سیٹنگز مینیو میں اپنے نام کے آگے بنے ڈاؤن ایرو پر کلک کرکے مختلف اکاؤنٹس پر سوئچ کر سکیں گے یا پھرنئے اکاؤنٹس کو ایڈ کر سکیں گے۔

یہ فیچر ان افراد کے لیے بہترین ثابت ہوگا جو واٹس ایپ کو کاروباری یا دفتری سرگرمیوں کے لیے استعمال کرتے ہیں، ملٹی اکاؤنٹ سپورٹ سے وہ کاروباری اور ذاتی زندگی کے لیے ایک ہی ڈیوائس میں الگ اکاؤنٹس استعمال کر سکیں گے۔

واضح رہے یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں موجود ہے تو یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ فیچر کب تک تمام صارفین کو دستیاب ہوسکے گا۔

 یہ پڑھیں : واٹس اپ بھی اب واٹس اپ پر آگیا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top