جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

یوٹیوب انتظامیہ کا اہم فیصلہ، اشتہار ہٹانے والے بٹن کا کیا ہوگا؟

25 اگست, 2023 13:41

یوٹیوب پر ویڈیوز تو آپ سب ہی دیکھتے ہوں گے لیکن آپ کی پسندیدہ ویڈیو کے درمیان اشتہار آتے ہی سارا مزہ کرکرا ہوجاتا ہے۔ اس مسئلے کے حل کیلئے اشتہار ہٹانے کا بٹن (skip ads) کے نام سے سامنے آتا ہے جس کی مدد سے چند سیکنڈز بعد ہی آپ وہ اشتہار ہٹا سکتے ہیں۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق یوٹیوب اشتہارات کو ہٹانے والے (skip ads) بٹن میں اہم تبدیلیاں کرنے جارہا ہے۔

ویڈیو سےاشتہار ہٹانے کا یہ بٹن یوٹیوب کی متعدد ایپس پر دکھائی دیتا ہے ۔اس آپشن کی عمومی شکل مستطیل (rectangle) ہوتی ہے جو یوٹیوب کے نئے ڈیزائن سے مطابقت نہیں رکھتا۔

Youtube-Skip-ads

رپورٹ کے مطابق یوٹیوب اب اس بٹن کے نئے ڈیزائن کی آزمائش کر رہا ہے۔ یہ نیا بٹن موجودہ بٹن کی نسبت کافی چھوٹا ہے لیکن یہ نئے ڈیزائن سے مطابقت رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں کیا آپ فیس بک سے پیسے کمانا چاہتے ہیں؟ تو یہ تحریر آپ کیلئے ہے

ترجمان یوٹیوب نے اس آزمائش کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی تمام پلیٹ فارمز پر موجود (skip ads) بٹن کے ڈیزائن کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے آزمائش کر رہی ہے۔ کمپنی کا مقصد صارفین کو نئے یوٹیوب کے نئے ڈیزائن کے ساتھ بہتر تجربہ فراہم کرنا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top