جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

قلندر آباد میں افسوس ناک واقعہ ، پورا خاندان موت کے منہ میں چلا گیا

06 جنوری, 2019 16:10

ایبٹ آباد : ایبٹ آباد کےعلاقے قلندر آباد  کے قریب کمرے میں گیس بھر جانے سے پانچ افراد لقمہ اجل بن گئے۔

قلندر آباد میں اتوار کے روز افسوس ناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک گھر میں گیس بھرجانے کے باعث پورا خاندان موت کے منہ میں چلا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں بیوی اپنے تین بچوں سمیت رات کو ہیٹر چلاکر سوئے تھے لیکن گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث ہیٹر بند ہوگیا اہل خانہ گہری نیند سو چکے تھے اور جب گیس آئی تو ہیٹر چلنے کے باعث کمرے میں گیس بھر گئی۔

صبح گھر والوں کے نہ جاگنے پر اہل محلہ نے گھر میں دیکھا تومعلوم ہوا کہ کمرے میں موجود پانچوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top