جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

عبدالقادر پٹیل کی ایرانی وزیر صحت سے ملاقات، سرحد پار تعاون بڑھانے پر اتفاق

25 مئی, 2022 09:46

اسلام آباد : پاکستان اور ایران نے دونوں اطراف متعدی امراض پر قابو پانے کیلئے سرحد پار تعاون بڑھانے اور دونوں ملکوں کی عوام کے مفاد کیلئے کام کرنے پر اتفاق ہوا۔

ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کا اجلاس سوئزر لینڈ کے شہر میں جنیوا میں جاری ہے۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق پاکستان کے وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کی ایرانی وزیر صحت اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر بہرام عین اللہی سے ملاقات ہوئی ہے۔

دوران ملاقات دونوں برادر ممالک میں موجود تاریخی رشتے کے تناظر میں دو طرفہ تعاون کو مزید بڑھانے، صحت کے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ، دونوں اطراف متعدی امراض پر قابو پانے کیلئے سرحد پار تعاون بڑھانے اور دونوں ملکوں کی عوام کے مفاد کیلئے کام کرنے پر اتفاق ہوا۔

اس سلسلے میں مشترکہ ورکنگ گروپ کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔ پاکستان کی جانب سے ڈی جی ہیلتھ ایران کی جانب سے وزیر صحت کے خصوصی معاون فوکل پرسن ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی کا آزادی لانگ مارچ آج اسلام آباد کی جانب روانہ ہوگا

عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران دیرینہ برادرانہ تعلقات سے مستفید ہو رہے ہیں۔ کورونا وائرس کی وباء کے دوران دونوں ممالک میں دو طرفہ تعاون کیلئے اقدامات اٹھائے گئے۔ دونوں ممالک صحت عامہ کے عالمی امور و مسائل پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ صحت عامہ کا عالمی تحفظ دونوں ممالک کا کلیدی مقصد اور مشن ہے۔ ایران نے صحت کے شعبے میں خاص طور پر صحت کی نگہداشت کی سروسز میں بہتری کے حوالے سے شاندار اصلاحات کیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران نے صحت انشورنس کوریج میں توسیع کا قابل ستائش کام کیا ہے۔ قومی صحت کی نظاموں کی مضبوطی کیلئے بین الاقوامی تعاون اور معاونت میں اضافہ وقت کی ضرورت ہے۔

وزیر صحت نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کو ایمرو کے رکن ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے۔ ہمیں عالمی ادارہ صحت کے عالمی ترقی کے ایجنڈا میں صحت کے فروغ کو اولین ترجیحات میں رکھتے ہوئے اقدامات کو یقینی بنانا ہو گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top