جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کراچی : اپوا کالج اور پورٹ قاسم کے قریب مبینہ پولیس مقابلے، تین ملزمان گرفتار

24 مئی, 2022 09:29

کراچی : اپوا کالج گراؤنڈ اور پورٹ قاسم کے قریب پولیس مقابلوں میں تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

سی آئی اے ملیر ڈویژن کے مطابق کراچی کے علاقے پورٹ قاسم کے قریب اے وی ایل سی نے رزاق آباد کی جانب سے آنے والی پنجاب پلیٹ نمبر والی کار کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

پولیس نے کار کا پیچھا کیا اور کار پر جوابی فائرنگ کی، جس کے دوران ملزمان نے کار سے اتر کر پیدل فرار ہونے کی کوشش کی۔ مقابلے کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، جس کے قبضے سے تین گولیوں سمیت ایک نائن ایم ایم پستول برآمد کرلی گئی۔

گرفتار ملزمان کی شناخت محمد عمران ولد اللہ رکھا عرف انا کے نام سے ہوئی، جبکہ ملزم خالد حسین اور علی رضا فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی اور لاہور میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپے، کئی گرفتار

گرفتار ملزم نے اعتراف کیا وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کراچی کے مختلف جگہوں سے پنجاب نمبرز کی گاڑیاں چوری کرتے اور پشاور میں جا کر فروخت کرتے ہیں

پولیس کے مطابق یہ تین ملزمان کا ایک بین الصوبائی کار لفٹرز کا گروہ ہے۔ بھاگنے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ ملزمان کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں۔

دوسری طرف گلبرک پولیس کا اپوا کالج گراؤنڈ کے قریب پولیس مقابلہ ہوا، جس کے دوران ایک زخمی ملزم سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ زخمی ملزم کی شناخت عثمان کے نام سے ہوئی، جبکہ ساتھی ملزم کا نام نعمان ہے۔ ملزمان سے ایک تیس بور پستول اور ایک فیروزآباد سے مسروقہ موٹرسائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top