جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

تسلیم کرتے ہیں مہنگائی ہے، قرضے بھی ہیں : شیخ رشید

18 اکتوبر, 2021 15:16

اسلام آباد : شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کنویں کے مینڈکوں کی سیاست کا دور ختم ہوگیا ہے، تسلیم کرتے ہیں مہنگائی ہے، قرضے بھی ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا مقبرہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے، ان کی بیٹی نے مقبرے کا ڈیزائن فراہم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے لیے ویزا فیس معاف کردی گئی۔ افغانستان کے لیے آن لائن ویزا سروس بھی شروع کردی گئی۔ جمعرات سے ایئر پٹرولنگ یونٹ کا آغاز کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف سے مذاکرات پر تحفظات، حکمرانوں کو مہنگائی کا احساس ہی نہیں : شیری رحمان

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم مرا ہوا سیاسی ہاتھی ہے۔ کنویں کے مینڈکوں کی سیاست کا دور ختم ہوگیا ہے۔ ملک لوٹنے والے منہ صاف کرکے پھر وکٹری کا نشان بناتے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعظم مہنگائی کے معاملے پر اجلاس کررہے ہیں۔ کابینہ اجلاس میں آٹا، دال ،چاول اور 4 ادویات پر بات کرتا ہوں۔ تسلیم کرتے ہیں مہنگائی ہے، قرضے بھی ہیں، کورونا کا بھی سامنا رہا۔ معمولی جرائم کےقیدیوں کی سزا میں 3 ماہ معافی کا اعلان کیا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top