جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کورونا کی شدت، ڈیلٹا وائرس سے چار ماہ سے 8 سال تک کے بچے بھی متاثر

30 جولائی, 2021 12:53

کراچی : ڈیلٹا وائرس سے چار ماہ کے بچے سمیت 8 سال تک کے بچے بھی متاثر ہونے لگے۔

کراچی میں بھارتی ڈیلٹا کا پھیلاؤ شدت اختیار کرگیا ہے۔ حکومت سندھ بھی وائرس کو روکنے کے لیئے لاک ڈاؤن پر غور کررہی ہے۔

ڈیلٹا وائرس سے نومولود بچے اور حاملہ خواتین بھی متاثر ہونے لگے ہیں۔ لیاری میڈیکل کالج میں ڈیلٹا کے 26 مزید کیسز رپورٹ ہوگئے، جن میں چار ماہ کے بچے سمیت 8 سال تک کے بچے شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ میں ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے سیکیورٹی اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ

شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈٰیکل کالج لیاری میں متاثرہ بچے اور حاملہ خواتین میں کیسز پائے گئے۔ متاثرہ بچوں کے اہلخانہ میں بھی مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ متاثرین کا تعلق گلستان جوہر، بلدیہ، نیوکراچی، ملیرسمیت مختلف علاقوں سے ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top