جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

افغان سفیر کی بیٹی کا اغوا؛ واقعے کے ذمہ داروں کو سزا دی جائے گی: وزیر خارجہ

19 جولائی, 2021 19:29

اسلام آباد: شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہم حقائق دنیا کے سامنے لانا چاہتے ہیں، انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے، واقعے کے ذمہ داروں کو سزا دی جائے گی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا سے متعلق نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ افغان سفیر کو واپس بلایا گیا تو فوری افغان ہم منصب سے رابطہ کیا، افغان وزیرخارجہ کو صورتحال اور تحقیقات سے متعلق آگاہ کیا، وزیراعظم نے ذاتی طور پر واقعہ کا نوٹس لیا ہے، ہم حقائق دنیا کے سامنے لانا چاہتے ہیں، انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغان ایمبیسی سمیت تمام قونصلیٹ کو اضافی سیکیورٹی فراہم کی ہے، وزیراعظم عمران خان ذاتی طور پر معاملے کو دیکھ رہے ہیں، واقعے کے ذمہ داروں کو سزا دی جائے گی، افغانستان اپنے سفیر،سفارتکاروں کو واپس بلانے پر نظرثانی کرے، سیکریٹری خارجہ نے افغان سفیر اور ان کی بیٹی کو تعاون کا یقین دلایا۔

یہ بھی پڑھیں: افغان سفیر کی بیٹی کا اغوا؛ وزیراعظم نے نوٹس لے لیا، مجرموں کو فوری گرفتار کرنے کا حکم

ان کا کہنا تھا کہ افغان سفارتخانے کی سیکیورٹی کو مزید بڑھا دیا گیا ہے، دوحہ میں افغان امن عمل کیلئے مذاکرات جاری ہیں، افغان وزیرخارجہ نے کہا ہے تحقیقات میں مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے، افغانستان اور ہمارا مقصد یہی ہے کہ حقائق سامنے آنے چاہیے، ہم دیانت داری سے آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغان سفیر کو واپس بلانے کے فیصلے پر مجھے تعجب ہوا، اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے سفیر کی موجودگی ضروری ہے، افغان سفیر کی پاکستان میں غیر موجودگی امن عمل کے مفاد میں بھی نہیں ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top