جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

عوام کو ریلیف دینے کا وقت آتا ہے تو پیٹرول مہنگا کردیا جاتا ہے: مرتضیٰ وہاب

19 جولائی, 2021 18:14

کراچی: مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ پہلی حکومت ہے جو کسی تہوار پر ریلیف نہیں دیتی، حکومت نے تہیہ کیا ہے ریلیف نہیں دینا لیکن گھبرانا نہیں۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور کو تاریخ اور سیاست کا کچھ پتا نہیں، حکومتی وزرا کو تھوڑی شرم کرنی چاہیے، علی امین گنڈاپور نے تاریخ کے منافی بات کی، امید ہے 25 جولائی کو سلیکشن نہیں الیکشن ہوگا، 25 جولائی کو جیت پیپلزپارٹی کی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: مرتضیٰ وہاب کو ایڈمسنٹریٹر کراچی لگانے کا فیصلہ

کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے متعلق مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ سندھ میں کورونا وائرس کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے، لوگ کورونا ایس اور پیز پر عمل نہیں کررہے، کورونا سے بچنے کیلئے ویکسین لازمی لگوائیں، عید پر عوام گھر سے غیر ضروری طور باہر نہ نکلیں، اگر کورونا سے صورتحال خراب ہوئی تو ہم سب ذمہ دار ہونگے۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلی حکومت ہے جو کسی تہوار پر ریلیف نہیں دیتی، حکومت نے تہیہ کیا ہے ریلیف نہیں دینا لیکن گھبرانا نہیں، حکومتی ترجمان کہتے نہیں تھکتے معیشت کو مضبوط کردیا، عوام کو ریلیف دینے کا وقت آتا ہے تو پیٹرول مہنگا کردیا جاتا ہے، سندھ میں تو سی این جی ملتی ہی نہیں، مراد سعید تو 200 ارب ڈالر کی بات کرتے تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top