جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

وزیر خارجہ کی سفارتکاروں کو پاکستان سے بلانے کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست

19 جولائی, 2021 16:02

اسلام آباد : شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ افغان سفیر اور سینئر سفارتکاروں کو پاکستان سے واپس بلانے کے فیصلے پر نظر ثانی کرے گی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان ہم منصب محمد حنیف آتمر کیساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں 16 جولائی 2021 کو ہونیوالے واقعہ پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے اب تک اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

وزیر خارجہ نے افغان وزیر خارجہ کو یقین دلایا کہ حکومت پاکستان ملزمان کی جلد گرفتاری اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی بیان نے ایف اے ٹی ایف میں بھارتی منفی کردار کی اصلیت عیاں کردی : دفتر خارجہ

وزیر خارجہ نے کہا کہ وزارتِ خارجہ مروجہ سفارتی روایات سے بخوبی آگاہ ہے۔ پاکستان میں قائم، افغان سفارتخانے اور قونصلیٹ کی سیکورٹی میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہمیں توقع ہے کہ افغان حکومت، پاکستان کی جانب سے کی جانیوالی سنجیدہ کاوشوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے، افغان سفیر اور سینئر سفارتکاروں کو پاکستان سے واپس بلانے کے فیصلے پر نظر ثانی کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ افغان وزیر خارجہ محمد حنیف آتمر نے اس واقعہ کی تحقیقات میں ذاتی دلچسپی لینے پر وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا اور سفارت خانے کی سیکورٹی بڑھانے کے حوالے سے وزیر خارجہ کی کاوشوں کو سراہا۔

افغان وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان، پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور اس کے استحکام کیلئے پر عزم ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top