جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

نواز شریف کا مولانا فضل الرحمن اور شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ

05 جولائی, 2021 15:39

لاہور : نواز شریف نے مولانا فضل الرحمن اور شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے مبارکباد دی ہے۔

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمن اور شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں انہیں سوات میں پی ڈی ایم کے کامیاب جلسے پر مبارکباد دی۔

نواز شریف نے کہا کہ لاکھوں کی تعداد میں مجمے نے ثابت کر دیا، عوام نااہل حکومت سے چھٹکارا چاہتے ہیں۔ حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں کی قیمت عوام مہنگائی کی صورت میں ادا کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پی ڈی ایم تبدیلی سرکار کے تابوت میں آخری کیل ٹھوکے گی: عظمیٰ بخاری

مولانا فضل الرحمن نے نواز شریف کو دعوت دی کہ پی ڈی ایم کے آئندہ جلسے پر آپ بھی خطاب کریں، عوام آپ کو سنا چاہتے ہیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق لیگی قائد نے شہباز شریف کو عوامی ایشو بہتر طریقے سے اٹھانے پر شاباش دی۔ سابق وزیر اعظم اور شہباز شریف کے درمیان کشمیر انتخابات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ تینوں رہنماؤں نے پی ڈی ایم کو مزید متحرک کرنے پر اتفاق کیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top