جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

گوادر میں آج تاریخی پروگرام ہونے جا رہا ہے: عاصم سلیم باجوہ

05 جولائی, 2021 15:20

گوادر: عاصم سلیم باجوہ نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا گوادر میں آج تاریخی پروگرام ہونے جا رہا ہے۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا آج وزیر اعظم گوادر فری زون فیز ٹو کا افتتاح کریںگے جس کا فیز ون 60 ایکڑ پر مشتمل تھا جبکہ فیز ٹو 2200ایکڑ پر مشتمل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم فری زون میں 3 فیکٹریوں ، ایکسپو سینٹر اور ایگریکلچرل انڈسٹریل پارک کا افتتاح بھی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سی پیک سے بلوچستان کی 70 سالہ محرومیوں کا ازالہ ہوسکے گا : عاصم سلیم باجوہ

ان کا کہنا تھا کہ گوادر فری زون ون میں 46 کاروباری ادارے رجسٹرڈ ہوچکے ہیں، 12 فیکٹریاں لگ رہی ہیں اور 3 فیکٹریوں نے اپنے مصنوعات کی تیاری بھی شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیں: شوکت ترین کی چینی سفیر نونگ رونگ سے ملاقات، سی پیک اور سرمایہ کاری پر گفتگو

چیئرمین سی پیک اتھارٹی کا کہنا تھا کہ گوادر انڈسٹریل زون میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھ رہی ہے، جس کے بعد سامان کی آمد و رفت 60 ہزار میٹرک ٹن سے بڑھ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نئے سرمایہ کار آرہے ہیں، سی پیک کو دنیا کی کوئی طاقت روک نہیں سکتی : عاصم سلیم

تقریب میں چینی سرمایہ کار ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top