جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بلوچستان حکومت نے 25 ہزار کورونا ویکسین پنجاب کو دے دیں

21 اپریل, 2021 10:47

کوئٹہ : بلوچستان حکومت نے 25 ہزار کورونا ویکسین پنجاب کو فراہم کردیں ہیں۔

حکومت بلوچستان نے این سی او سی کی ہدایات پر پنجاب کو ویکسین کی کمی اور ہنگامی صورتحال کے پیش نظر 25 ہزار کورونا ویکسین ادھار فراہم کردیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں کورونا کا قہر جاری، مزید ایک سو اڑتالیس افراد جان سے گئے

ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کے مطابق پنجاب حکومت دو ہفتے بعد ویکسین بلوچستان حکومت کو واپس کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کورونا کی صورتحال خراب ہے، ایسی صورتحال میں ان کی مدد کی ہے۔ بلوچستان کو دی گئیں 75 ہزار کورونا ویکسین میں سے 30 ہزار ویکسین استعمال ہوچکی ہیں۔ بلوچستان کے پاس 16 ہزار ویکسین موجود ہیں، مزید ویکسین کی فوری ضرورت نہیں ہے،۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top