جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

تحریک انصاف کا پی کے 63 نوشہرہ میں پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر کارروائی کا فیصلہ

20 فروری, 2021 16:54

پشاور : نوشہرہ کے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کی پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

پی کے 63 نوشہرہ میں پالیسی کی خلاف ورزی پر چارج شیٹ تیار کرلی گئی ہے۔ صوبائی وزیر لیاقت خٹک سمیت دیگر پارٹی ارکان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ن لیگ کی جیت نے پارٹی کو نقصان پہنچایا۔ پی ٹی آئی قیادت نے صوبائی اور ضلعی قیادت سے رپورٹ طلب کرلی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز ن لیگ کی فتح پر پارٹی کے بعض ذمہ دار افراد نے جشن بھی منایا۔

یہ بھی پڑھیں : ن لیگ نے وزیر آباد، نوشہرہ کی دو صوبائی سیٹیں جیت لیں، ڈسکہ کی قومی نشست پر برتری

معاون خصوصی کامران بنگش کا کہنا ہے کہ نوشہرہ کے ضمنی انتخاب میں سیٹ بیک ہوا ہے۔ پارٹی میں اندرونی اختلافات کے سبب ضمنی انتخاب میں شکست ہوئی۔ پیر کے روز وزیراعظم عمران خان پشاور کا دورہ کررہے ہیں۔ وزیراعظم کو ضمنی انتخاب میں شکست سے متعلق رپورٹ پیش کی جائے گی۔

گذشتہ روز وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیراعلیٰ اور گورنر خیبر پختونخوا کی ملاقات ہوئی تھی، جس میں شکست کی وجوہات پر بات چیت کی گئی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top