جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

آئی فون 11 کے صارفین کیلئے خوشخبری

09 دسمبر, 2020 12:16

معروف امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آئی فون 11 کی مرمت کے لیے مفت پروگرام شروع کیا ہے جس کے تحت صارفین اپنے فون کی ڈسپلے کی خرابی کو ٹھیک کروا سکیں گے۔

ایپل کے مطابق نومبر 2019 سے مئی 2020 کے دوران تیار کیے جانے والے آئی 11 کے ماڈلز میں صارفین کی جانب سے خرابیوں کی شکایات موصول ہوئی تھیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ خرابیاں ڈسپلے موڈیول کی ناکامی کی وجہ سے سامنے آئی ہیں اور فون صحیح کام کرنے کے لیے اسے تبدیل کرانے کی ضرورت پیش آتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی فون الیون کی نئی اپ ڈیٹ صارفین پریشانی کا شکار

اب ایپل کی جانب سے اس ریپلیسمنٹ پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے جو صرف آئی فون 11 کے صارفین کے لیے ہے، یہ پروگرام آئی فون 11 پرو اور پرو میکس کے لیے نہیں ہے۔

صارفین ایپل سپورٹ ویب سائٹ پر جا کر اپنے فون کے سیریل نمبر کی مدد سے اس پروگرام کے ذریعے اپنے فون کی خرابی دور کرا سکتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top