جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

موجودہ حکومت ملکی تاریخ کی نالائق ترین حکومت ہے: سراج الحق

22 نومبر, 2020 14:55

سوات: امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت ملکی تاریخ کی نالائق ترین حکومت ہے، عمران خان نے جھوٹ نہ بولنے کا وعدہ کیا تھا، لیکن انہوں نے جھوٹ کو یو ٹرن کا نام دے دیا ہے۔

سوات میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جھوٹ نہ بولنے کا وعدہ کیا تھا، لیکن انہوں نے جھوٹ کو یو ٹرن کا نام دے دیا ہے، وزیراعظم نے آٹھ سو دن میں مدینہ کی ریاست کی طرف کونسا قدم اٹھایا، وزیراعظم نے روزگار فراہم کرنے کا وعدہ بھی پورا نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا ایک وفاقی وزیر نے گزشتہ دنوں بتایا کہ ہماری حکومت ختم ہو رہی ہے، اس وزیر نے کہا کہ اس حکومت نے ہم سب کو بھی بدنام کیا ہے۔

سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہی کشمیر کی جدوجہد کو عمران خان نے برباد کیا، کشمیر کی 73 سالہ جدوجہد کو ختم کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ چلا گیا، اب عمران خان کے جانے کی باری ہے: سراج الحق

انہوں نے کہا کہ یہ نالائق ترین حکومت ہے، عمران خان نے وعدہ کیا تھا کہ اگر عوام نے ان کے خلاف احتجاج کیا تو استعفیٰ دے دوں گا، اب تو کراچی سے گلگت اور چترال تک گلی گلی میں شور ہے، اب عمران خان کے لیے حکمران رہنا جائز نہیں ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت نے قوم کو مایوس کیا ہے، جماعت اسلامی تنہا جدوجہد کر رہی ہے، چند لوگوں کے مفادات کے لیے پی ڈی ایم کے اتحاد کا حصہ نہیں بن سکتے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top