جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

واٹس ایپ کا نیا فیچر، غیر ضروری چیٹ کو ہمیشہ کیلئے میوٹ کریں

24 اکتوبر, 2020 14:18

مقبول ایپ واٹس ایپ میں ایک نیا فیچر شامل کیا گیا ہے جس کے تحت آپ کسی بھی شخص یا گروپ کی چیٹ کو ہمیشہ کے لیے میوٹ کر سکیں گے۔

اس سے قبل واٹس ایپ پر کوئی بھی چیٹ میوٹ کرنے کا دورانیہ 8 گھنٹے، 1 ہفتہ یا ایک سال تک تھا لیکن اب صارفین کو ایک سال کی جگہ ’ہمیشہ‘ کے لیے چیٹ میوٹ کرنے کا آپشن دیا گیا ہے۔

واٹس ایپ کی چیٹ سیٹنگز میں یہ آپشن حال ہی میں شامل کیا گیا ہے۔

واٹس ایپ کا یہ نیا فیچر اب اینڈرائڈ اور آئی او ایس دونوں ہی ایپس میں دستیاب ہے۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب آپ دوسروں کے موبائل سے ویڈیوز اور تصاویر ڈیلیٹ کر سکیں گے

اگر آپ بھی واٹس ایپ پر کسی چیٹ کو ہمیشہ کے لیے میوٹ کرنا چاہتے ہیں تو یہ طریقہ اپنائیں

پہلے واٹس ایپ پر آپ جس چیٹ کو میوٹ کرنا چاہتے ہیں اسے کھولیں۔

اس کے بعد آپ کو اپنی اسکرین کے اوپر سیدھے ہاتھ کی طرف میوٹ نوٹیفکیشن کا آپشن نظر آئے گا۔

اس میوٹ نوٹیفکیشن کے آپشن پر کلک کریں گے تو نئی اپ ڈیٹ کے تحت آپ کو وہاں ’آلویز‘ یعنی ہمیشہ کے لیے چیٹ میوٹ کرنے کا آپشن نظر آئے گا جس پر کلک کرنے کے بعد وہ چیٹ میوٹ ہوجائے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top