مقبول خبریں
ملک بھر میں کورونا سے مزید 19 ہلاکتیں
اسلام آباد : کورونا وائرس نے ملک بھر سے مزید 19 افراد کی جان لے لی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 45 ہزار 245 افراد میں مہلک وائرس کی جانچ کی گئی، جس کے نتیجے میں ایک ہزار 347 نئے مریض سامنے آگئے، جبکہ مزید 19 افراد جاں بحق ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں : سندھ میں کورونا کیسز کی شرح میں اضافہ، کراچی میں 695 مریض سامنے آگئے
ملک میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 22 ہزار 427 ہوگئی، جبکہ اب تک 9 لاکھ 63 ہزار 660 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ 24 گھنٹوں میں کورونا کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 97 فیصد رہی۔