جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کراچی کی صفائی مہم کا آغاز آج سے ہورہا ہے، تمام تیاریاں مکمل ہیں : علی زیدی

06 اگست, 2019 11:11

کراچی : وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ شہر کی صفائی کے لیئے آج سے عملے، سازو سامان اور سیکورٹی اسٹاف کی تقرری کا عمل شروع ہوگا۔

کراچی کی صفائی کے حوالے سے وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ منصوبہ بندی مکمل ہوگئی ہے اور وسائل کا اہتمام کیا جاچکا ہے۔ آج سے عملے، سازو سامان اور سیکورٹی اسٹاف کی تقرری کا عمل شروع ہوگا۔

علی زیدی نے کہا کہ سارا عمل کراچی کی قیادت اور انتظامی اسٹیک ہولڈرز کیجانب سے کیا جارہا ہے۔ میری اس عظیم شہر کے عظیم باسیوں سے گزارش ہے کہ اس تحریک کو اپنائیں۔ صفائی کی اس مہم میں ایک دوسرے کی معاونت و حوصلہ افزائی کریں۔

انہوں نے کہا کہ اس مہم میں عطیات اور وسائل سمیت ہاتھ بٹانے والوں کا مشکور ہوں۔ کراچی کی نظافت کا یہ ہدف بہت بڑا ہے، جسے ہم باہم ملکر حاصل کرسکتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top