جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سندھ ہائی کورٹ کی سہیل انور سیال کے خلاف نیب کو 2 ماہ کی انکوائری کی مہلت

06 اگست, 2019 11:55

کراچی : سندھ ہائی کورٹ میں سہیل انور سیال کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کے موقع پر عدالت نے نیب کو انکوائری کے لیئے 2 ماہ کی مہلت دے دی۔

سندھ ہائیکورٹ میں پیپلز پارٹی رہنماء سہیل انور سیل کے درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ منتخب ہونے والے صوبائی وزیر سہیل انور سیال عدالت میں پیش ہوئے۔

سندھ ہائیکورٹ نے 2 نیب حکام کو سہیل انور سیال کے خلاف انکوئری مکمل کرنے کیلئے 2 ماہ کی مہلت دے دی۔

نیب پراسیکوٹر نے عدالت میں کہا کہ سہیل انور کے خلاف انکوئری جاری ہے۔ ملزم کے خلاف انکوئری مکمل کرنے کیلئے مزید وقت درکار ہے۔ عدالت نے پراسیکوٹر نیب سے استفسار کیا کہ آپ کو مزید کتنا وقت چاہیے؟ جس پر نیب پراسیکوٹر نے کہا کہ انکوئری مکمل کرنے کیلئے مزید 4 ہفتوں درکار ہیں۔

عدالت نے حکم دیا کہ ہم آپ کو 2 ماہ کی مہلت دیتے ہیں، ملزم کے خلاف انکوئری مکمل کرلیں۔

عدالت نے سہیل انور سیال کی عبوری ضمانت میں 2 ماہ تک توسیع کردی۔

پیشی کے موقع پر سہیل انور سیال نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان پیپلزپارٹی کا موقف بالکل واضح ہے۔ انشاللہ کشمیر بنے گا پاکستان! پیپلز پارٹی کا یہ مؤقف شہید ذوالفقار علی بھٹو کے دور سے ہے۔ اس مسئلہ پر نہ صرف پاکستانی بلکہ تمام مسلمان یک زبان ہے۔

انہوں نے کہا کہ نام نہاد وزیراعظم بھارت مودی کے ناپاک عزائم میں شکست ہوگی۔ یوٹرن سرکار نے ہمیشہ یوٹرن لیے ہیں۔ مودی کے واپس وزیراعظم بننے کی دعا کس نےمانگی تھی؟ یہ عوام کےلیے سوچنے کا مقام ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top