جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

"زوم” کا صارفین کیلئے جلد نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ

17 اکتوبر, 2020 14:10

سان فرانسسکو: ویڈیو کانفرنسنگ ایپلیکیشن "زوم” پر اگلے ہفتے صارفین کے لئے نیا فیچر متعارف کرایا جارہا ہے جس کے تحت کالز کے دوران صارفین کی پرائیویسی اور ڈیوائسز محفوظ رہیں گے۔

زوم کمپنی کا کہنا ہے کہ "اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن” نامی یہ فیچر الگے ہفتے صارفین کے لیے دستیاب ہوگا جو زوم ایپ مفت یا پیڈ رکھنے والے دونوں صارفین استعمال کرسکیں گے۔

اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن ڈیوائسز کو کالز کے دوران محفوظ کنکشنز فراہم کرنے والا فیچر ہے، کمپنی نے پہلے فیصلہ کیا تھا کہ یہ سروس صرف پیڈ زوم استعمال کرنے والوں کو دی جائے گی لیکن بعد میں تبدیل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: انسٹاگرام کا زوم کے مقابلے میں نیا فیچر متعارف

اس فیچر کو حاصل کرنے کے لیے صارفین کو چند تصدیقی مراحل سے گزرنا ہوگا جن میں اکاؤنٹ کو ویری فائی کرنے کے لیے تفصیلات فراہم کرنا، فون نمبر کی تصدیق کے لیے ایک ٹیکسٹ میسج شامل ہیں۔

زوم کی جانب سے یہ فیچر 200 افراد تک کی ویڈیو کانفرنس پر دستیاب ہوگا، فیچر کی فراہمی کے بعد کمپنی صارفین کے ردعمل کا بھی انتظار کرے گی کہ انہیں یہ نئی تبدیلی پسند آئی یا نہیں آئی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top