جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

یوٹیوب نے صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کرادیا

08 اگست, 2022 13:49

یوٹیوب میں ایک نئے فیچر کو متعارف کرایا جارہا ہے جس سے صارفین کسی بھی ویڈیو کو زوم کر کے دیکھ سکیں گے۔

یوٹیوب کی جانب سے اس فیچر کی آزمائش جاری ہے اور ابتدائی طور پر صرف پلیٹ فارم کے پریمیم سبسکرائبرز کیلئے دستیاب ہے۔

کمپنی کے مطابق اس فیچر کی آزمائش یکم ستمبر تک جاری رہے گی، جس کے بعد صارفین کے فیڈ بیک کے مطابق فیچر میں تبدیلیاں کرکے اسے بہتر انداز میں دوبارہ متعارف کرایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: جی میل نے صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کرادیا

پنچ ٹو زوم نامی فیچر میں پورٹریٹ یا فل اسکرین ویو میں ویڈیو کو زوم کرنا ممکن ہوگا، اس فیچر کو استعمال کرنے کیلئے سیٹنگ میں ‘ٹرائی نیو فیچر’ سیکشن میں جانا ہوگا، جس سے صارف اپنی مرضی کے مطابق اسے زوم کرسکے گا، اس فیچر سے ویڈیو کو 8x زوم کرنا ممکن ہوگا۔

کمپنی کی جانب سے اب تک یہ نہیں بتایا گیا کہ آیا یہ فیچر عام صارفین کے لیے بھی متعارف کرایا جائے گا یا نہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top