جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

یوسف رضا گیلانی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

06 اکتوبر, 2021 14:08

اسلام آباد : سینٹ میں قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اٹلی میں کانفرنس میں شرکت کے لئے جارہے تھے کہ انہیں ایئرپورٹ پر روک لیا گیا، ان کے ہمراہ جانے والی بیٹی کو بھی روکا گیا۔

واضح رہے کہ یوسف رضا گیلانی کا نام 2013 میں توقیر صادق کی بطور چیئرمین اوگرا تعیناتی کی وجہ سے نیب کی سفارش پر ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان کو انسانی بحران سے بچانا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے : معید یوسف

یوسف رضا گیلانی کو 2020 میں ایک بار بیرون ملک جانے کی اجازت پہلے ہی مل چکی ہے۔ ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق یوسف رضا گیلانی کا نام اس وقت بھی ای سی ایل میں شامل ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top