جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

نوجوان اسمارٹ فون چھوڑنے لگے، فیچرڈ فون کی خریداری میں ریکارڈ اضافہ

21 مارچ, 2022 14:02

نیو یارک : موبائل فون بنانے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ فیچرڈ فون استعمال کرنے والے نوجوانوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔

امریکی شہر نیویارک میں فیچرڈ فونز بنانے والی ایک کمپنی کا کہنا ہے کہ 2021 میں مالیاتی حساب سے مضبوط سال ریکارڈ کیا، فون مہنگا ہونے کے باوجود 2020 کے مقابلے میں فروخت میں 150 فیصد اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : دھوپ پڑنے پر اپنا رنگ تبدیل کرنے والا اسمارٹ فون

کمپنی کے بانی کا کہنا ہے کہ یہ ڈیوائس ابتدائی طور پر ان لوگوں کے لیے ایک سیکنڈری فون کے طور پر استعمال کرنے کے لیے بنائی گئی تھی، جو ہفتے کے آخر میں اپنے اسمارٹ فون سے وقفہ لینا چاہتے ہیں، لیکن اب فرم کے آدھے صارفین اسے اپنے بنیادی ڈیوائس کے طور پر استعمال کرنے لگے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صارفین کو احساس ہو رہا ہے کہ اسمارٹ فون میں کچھ غلط ہے، اور ہم ایک متبادل پیش کرنا چاہتے ہیں۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ فرم کے مرکزی صارفین کی عمریں 25 سے 35 سال کے درمیان ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top