جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کیا واٹس ایپ اب بغیر انٹرنیٹ کے بھی چلے گا؟

21 جون, 2021 14:30

واٹس ایپ کی جانب سے اپنے کروڑوں صارفین کے لئے اہم فیچر کو متعارف کروائے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

واٹس ایپ آئے دن اپنے صارفین کی سہلوت کے لئے نت نئی اپڈیٹس لاتا رہتا ہے اور اب کمپنی جلد ہی ایک ایسا نیا فیچر متعارف کروانے جا رہی ہے جو صارفین کو انٹرنیٹ کنکشن کے بغیر کئی ڈیوائسز پر واٹس ایپ استعمال کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔

ویب بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ کا ملٹی ڈیوائس فیچر فی الحال تیاری کے مراحل میں ہے جو کہ آئندہ دو ماہ کے دوران اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ٹیسٹر دونوں کے لیے لانچ کروایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اب صارفین بیک وقت چار ڈیوائسز پر واٹس ایپ استعمال کرسکیں گے

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے سربراہ ول کیتھ کارٹ اور اور واٹس ایپ کے سی او مارک زکر برگ کی جانب سے بھی اس بات کی تصدیق کر دی گئی ہے کہ ملٹی ڈیوائس فیچر دو مہینوں کے دوران متعارف کروایا جائے گا تاہم فیچر کو مزید بہتر بنانے میں کچھ وقت درکار ہوگا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top