جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

واٹس ایپ کا آئی فون والا فیچر اب اینڈرائیڈ صارفین کیلئے بھی متعارف کرانے کا فیصلہ

09 مارچ, 2022 14:12

پیغام رسانی کی مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ آئے روز اپنے صارفین کے لئے نئے فیچرز متعارف کراتا رہتا ہے، اب جلد ہی واٹس ایپ ایک نیا فیچر متعارف کرانے جارہا ہے۔

واٹس ایپ جلد ہی آئی فون آپریٹنگ سسٹم (آئی او ایس) والا شاندار فیچر ‘بلر ٹول’ اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بھی متعارف کرائے گا جس کی مدد سے اب آئی فون کے علاوہ دیگر صارفین بھی تصاویر کو بلر (دھندلا) کر سکیں گے۔

اس حوالے سے واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے جلد نئی بیٹا اپ ڈیٹ جاری کرنے جارہی ہے، اس اپڈیٹ کے بعد اس ایپلی کیشن کا ورژن بڑھ کر 2.22.7.1 ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ پر لامحدود بیک اپ کے آپشن سے اینڈرائیڈ صارفین جلد محروم ہونیوالے ہیں

اسی نئے ورژن میں واٹس ایپ پر بھیجی جانے والی تصاویر کو بلر کرنے کے آپشن کو تجرباتی طور پر استعمال کیا جائے گا۔

اس اپ ڈیٹ کے بعد صارفین کے پاس ایڈیٹنگ کے لیے ایک پینسل کے علاوہ بھی نئی پینسل آپشن میں شامل ہوجائے گی جو تصویر کو دھندلا کرنے کا کام کرے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top